30 ستمبر، 2015، 8:23 AM

امریکہ نے وہابیوں کی 35 تنظیموں کو دہشت گرد قراردیدیا

امریکہ نے وہابیوں کی 35 تنظیموں کو دہشت گرد قراردیدیا

امریکہ نے مجموعی طورپر 35 وہابی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیدیا ہے اور ان کی امریکی کمپنیوں اور افراد سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ان کے تمام اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے مجموعی طورپر 35 وہابی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیدیا ہے اور ان کے  امریکی کمپنیوں اور افراد سےکسی قسم کے لین دین پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ان کے تمام اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں۔  ان میں پاکستان میں نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش)کا خراسان کے نام سے قائم گروپ بھی شامل ہے جو سابق طالبان کمانڈر حافظ سعید خان نے قائم کیا ہے جبکہ دیگر گروپوں میں عراق، شام، نائیجریا، شمالی کراکس اور دیگر علاقوں کے وہابی گروپ شامل ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق دہشت گرد قرار دی گئی تمام وہابی تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے پر بھی پابندی ہوگی جب کہ ان تمام تنظیموں کے اثاثے بھی منجمند کر دیئے گئے ہیں۔

News ID 1858498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha